قومی تائیکوانڈو چمپئن شپ 5 ستمبر سے شروع ہوگی

منگل 18 اگست 2015 12:32

قومی تائیکوانڈو چمپئن شپ 5 ستمبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء)پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ 5 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا ہے کہ چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کی آٹھ، آٹھ کیٹگریز کے مقابلے ہونگے، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں، یہ چیمپئن شپ 11 ستمبر تک جاری رہے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں