عمران خان نے ریحام خان کی پا ر ٹی تقر یبا ت میں شر کت پر پا بند ی لگا دی
منگل 18 اگست 2015 12:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے ان کی اہلیہ ریحام خان آئندہ تحریک انصاف کی کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی اور انہیں نہ تو کوئی پارٹی عہدہ دیا جارہا ہے اور نہ کوئی پروٹوکول۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 ہری پور کے ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ریحام خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔
عمران خان نے اپنی ٹوئٹس میں کہا کہ ریحام خان تحریک انصاف کے امیدوار کے کہنے پر حلقے میں گئیں اور یہ بات ریکارڈ کا حصہ ہے کہ ریحام خان نے ہمیشہ پی ٹی آئی ممبرز اور خاص طور پر خواتین کی جانب سے بلائے جانے پر ہی کسی بھی تقریب میں شرکت کی۔(جاری ہے)
عمران خان کا کہنا تھا کہ ریحام خان آئندہ تحریک انصاف کی کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی کیوں کہ ان کے پاس عوام کی خدمت کرنے کے لئے بہت کچھ ہے اور خاص طور پر اسٹریٹ چائلڈ کے لئے وہ کوششیں کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف موروثیت کی شدید مخالف ہے اسی لئے ان کی اہلیہ ریحام خان کو پارٹی پوزیشن نہیں دی جارہی اور نہ ہی وہ خیبرپختونخوا حکومت کا حصہ بن رہی ہیں اور انہیں سرکاری پروٹوکول بھی نہیں دیا جارہا۔چیئرمین تحریک انصاف نے وضاحت کی کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں ریحام خان نے ان کے کہنے پر دورہ کیا کیوں کہ ہم چاہتے تھے کہ لوگوں کے دلوں میں چھپا خوف نکالا جائے اور خواتین کو ووٹ ڈالنے کے لئے گھروں سے باہر نکالا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دھرنے کی ایک کامیابی یہ بھی ہے کہ نوجوان اور خواتین سیاسی ہوگئے اور ان میں سیاسی سمجھ بوچھ آگئی کیوں کہ سیاسی سمجھ بوچھ کی وجہ سے ہی لوگ اپنے حقوق اور ناانصافی کے خلاف لڑ سکتے ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں تیزی لانے میں پرعزم ہیں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نئے معاہدے کیلئے پاکستان ..
کاروباری مرکز بلیو ایریا کے پٹرول پمپ کے سامنے آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی ..
اسلام آباد ہائی کورٹ کا حج پر جانے والوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی
پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری
سی این جی سپلائی پرسیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ..
پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو