عمرا ن نے پارٹی کیلئے زندگی وقف کر دی ،،میرا بھی یہی مقصد ہے،ریحام خان

منگل 18 اگست 2015 12:44

عمرا ن نے پارٹی کیلئے زندگی وقف کر دی ،،میرا بھی یہی مقصد ہے،ریحام خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میرے شوہر نے تحریک انصاف پارٹی کے لئے اپنی زندگی وقف کررکھی ہے اور میری زندگی کا مقصد بھی یہی ہے، اپنے ٹوئٹ پیغام میں ا نہوں نے کہا کہ عمران خان کو قوم کیلئے گھنٹوں کام کرتے دیکھا ہے،پاکستان میں بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام جاری رکھوں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں