چین میں دھماکے،صدر ،وزیر اعظم کا چینی قیادت کیلئے تعزیتی پیغامات

منگل 18 اگست 2015 12:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے چین میں ہونے والے دھماکوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ قاضی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز چین کے شہر تیاچن میں کیمیکل گودام میں 2 بم دھماکوں سے کئی افراد ہلاک ہوگئے تھے ،صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے چینی قیادت کیلئے اپنے تعزیتی پیغام میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،تیاچن دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستانی عوام اور حکومت واقعہ میں متاثرہ چینی بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں