قطر خطے میں بہت اہم ملک ہے، پاکستان اورقطر کے درمیان قریبی تعلقات ہے جس کی مضبوط بنیاد دونوں ممالک کی قیادت نے رکھی ، وزیراعظم محمد نواز شریف کی قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل غنیم بن شاہین الغنیم سے ملاقات میں گفتگو

منگل 18 اگست 2015 13:06

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قطر خطے میں بہت اہم ملک ہے اور پاکستان اس کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتا ہے جس کی مضبوط بنیاد دونوں ممالک کی قیادت نے رکھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل غنیم بن شاہین الغنیم سے منگل کو یہاں ایوان وزیراعظم میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور صنعت و دفاعی تعاون کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ میجر جنرل غنیم بن شاہین نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور پرجوش تعلقات دوطرفہ تعاون کے شعبوں میں مزید فروغ پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں