لیڈنگ یونٹ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ،فرئنڈز الیون، نیسٹ الیون اور اسلامک یونیورسٹی سیمی فائنل میں داخل

منگل 18 اگست 2015 13:09

لیڈنگ یونٹ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ،فرئنڈز الیون، نیسٹ الیون اور اسلامک یونیورسٹی سیمی فائنل میں داخل

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) لیڈنگ یونٹ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے کواٹرر فائنل راؤنڈ میں فرئنڈز الیون، نیسٹ الیون اور اسلامک یونیورسٹی نے اپنے، اپنے حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں فرئنڈز الیون نے وکٹری الیون کو7 وکٹوں سے ہرا دیا، دوسرے میچ میں نیسٹ الیون نے ینگ الیون کو9 وکٹوں سے شکست دے دی اور تیسرے میچ میں اسلامک یونیورسٹی نے خازن الیون کو 14 رنز سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

میچ ریفری کے فرائض سید اظہر عباس، سمیع اللہ، ظہیرعباس اور شہزاد خان نے سر انجام دیئے۔ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد ایاس نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں