آرمی چیف ‘ وزیر اعظم ملاقات ‘ شجاع خانزادہ پر حملے کی منصوبہ بندی کر نے والے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم
منگل 18 اگست 2015 14:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف اورآرمی چیف نے صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ پر خود کش حملے کی منصوبہ بندی کر نے والے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی ‘ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا کر ہی دم لینگے ‘ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
منگل کو وزیراعظم محمد نوازشریف سے بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اسلام آباد میں ملاقات کی اورا ن سے ملک کی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر خزانہ اسحا ق ڈار ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر ملک میں مجموعی امن وامان کی صورتحال ‘ کراچی میں رینجرز کا آپریشن ‘ صوبائی وزیر داخلہ پر خود کش حملہ کے بعد کی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق ملاقات کے دور ان دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صوبائی وزیر داخلہ پر خود کش حملہ کی منصوبہ بندی کر نے والے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت ‘ عوام اور مسلح افواج ملکر دہشتگردی کی لعنت سے نجات حاصل کرلینگے وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا کر ہی دم لینگے ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر نے پر بھی اتفاق کیا -متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
پاکستان اورایگزم بینک کے اقتصادی ترقی کارپوریشن کے درمیان ترقیاتی منصوبوں پرعمل درآمد کے منصوبہ ..
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے ..
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
سی پیک کے تحت پاک چین زرعی ترقی پر توجہ دینے اورٹیکنالوجی کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے، ماہرین
روبینہ خالد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کا عہدہ سنبھال لیا
کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس، نجکاری پروگرام کے لئے 24 اداروں کی منظوری دیدی گئی
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں ..
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا ..
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
-
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے،دسمبر تک ملکی سطح پر گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
ذاتی رنجش،جیٹھ نے دیگر7افراد کیساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا