پی ایس ایف کا ایشیئن جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کیلئے اسرار احمد کو بھیجنے کا فیصلہ

منگل 18 اگست 2015 18:24

پی ایس ایف کا ایشیئن جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کیلئے اسرار احمد کو بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن نے ایشیئن جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کیلئے اسرار احمد کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ اسرار احمد کو ویزہ ایک دو روز تک مل جائے گا۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے منگل کو ’’اْردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء ‘‘ کو بتایا کہ ایشیئن جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کیلئے فیڈریشن نے ٹرائل میں سے دو کھلاڑیوں عاصم خان اور اسرار احمد کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا اور کوچز نے انہیں اسلام آباد میں بھرپور تربیت بھی فراہم کی۔

عاصم خان کو فٹنس کی بنیاد پر ایونٹ میں نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیمپئن شپ میں اسرار احمد پاکستان کی نمائندگی کریں گے جس کا ویزہ آئندہ ایک دو روز تک مل جائے گا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری نے کہا کہ ایشیئن جونیئر سکوائش چیمپئن شپ 23 اگست سے 27 اگست تک تہران میں کھیلی جائے گی جس میں شرکت کیلئے اسرار احمد 22 اگست کو ایران روانہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیئن جونیئر شکوائش چیمپئن شپ کے 20 ممالک کے 32 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

میگا ایونٹ کی تیاری کیلئے اسرار احمد نے بھرپور تربیت حاصل کی ہے اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی کے ساتھ وطن لوٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرار احمد کامن ویلتھ یوتھ سکوائش ایونٹ جو کہ نیوزی لینڈ کے قریب سواما میں 4 سے 11 ستمبر تک کھیلی جائے گی میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں