رواں مالی سال براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

منگل 18 اگست 2015 18:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) رواں مالی سال کے دوران جولائی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا گیا ہے،سرمایہ کاری پانچ کروڑ چھیاسٹھ لاکھ اضافے سے سات کروڑ پچاس لاکھ ڈالر پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری تین سو چھ فیصد اضافے سے سات کروڑ پچاس لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ، گزشتہ مالی سال جولائی میں ایک کروڑ چوراسی لاکھ ڈکالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی، جولائی دو ہزار پندرہ میں چین کی جانب سے سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کاری کی گئی ،چین نے گزشتہ ماہ پانچ کروڑ پچھتر لاکھ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی، متحدہ ارب امارات نے ایک کروڑ ترپن لاکھ ڈالر ،اٹلی نے ایک کروڑ آٹھ لاکھ ڈالر جبکہ ندرلینڈ کی جانب سے نوے لاکھ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں