وزیراعظم نواز شریف کو امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا ٹیلی فون

muhammad ali محمد علی منگل 18 اگست 2015 20:00

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اگست 2015 ء) وزیراعظم نواز شریف کو امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی جانب سے ٹیلی فون کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران دونوں رہنماوَں کے مابین پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے سانحہ اٹک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکہ پاکستان کے ساتھ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں