ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر صدف شیخ کو وزارت سپورٹس اینڈ کلچر کا قلمدان سونپ دیا گیا

منگل 18 اگست 2015 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر صدف شیخ کو وزارت سپورٹس اینڈ کلچر کا قلمدان سونپ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

صدف شیخ 2011ء کے انتخابات میں مظفر آباد سے ممبر اسمبلی منتخب ہوئی تھیں اس سے قبل وزارت ایم کیو ایم ممبر اسمبلی سلیم بٹ کے پاس تھیں اور گزشتہ دنوں آزاد کشمیر حکومت نے ایم کیوایم کو حکومت سے نکالتے ہوئے وزارتیں واپس لے لیں تھیں جس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی نے اپنے ممبران اسمبلی کو مزید وزارتیں سونپنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صدف شیخ کو وزیر سپورٹس اینڈ کلچر سونپ دی جس کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز کشمیر ہاؤس اسلام آباد سیجاری کیا گیا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں