عمران خان نے تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل طلب کرلیا

muhammad ali محمد علی منگل 18 اگست 2015 21:29

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اگست 2015 ء) عمران خان نے تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل طلب کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل بنی گالہ میں بلا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کی سربراہی خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمانی بورڈ خیبرپختونخواہ کے ضلعی اور تحصیل کونسل کے امیدواروں کا انٹرویو کرکے ضلعی اور تحصیل کونسلرز کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں