سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام ”ہیلتھ اینڈ فٹنس مینجمنٹ “ کے موضوع پر اکیسویں پروفیشنل ٹریننگ کورس کا آغاز

منگل 18 اگست 2015 22:04

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام ”ہیلتھ اینڈ فٹنس مینجمنٹ “ کے موضوع پر اکیسویں پروفیشنل ٹریننگ کورس کا آغاز کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوگیا۔ منگل کو شروع ہونے والے کورس میں سی ڈی اے کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی جن میں اسلام آباد ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور دیگر یونیورسٹیوں میں قائداعظم یونیورسٹی،فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، پرسٹن یونیورسٹی کے طلباء و طلبات کے علاوہ نیشنل یوتھ اسمبلی کے شرکاء نے بھی کورس میں حصہ لیا۔

پاکستان یوتھ اسمبلی کے صدر حنان علی عباسی نے کہا کہ ہم سی ڈی اے اور ثناء اللہ امان کے شکرگزار ہیں کہ وہ ایسے کورسز ابھرتی ہوئی یوتھ اور سرکاری ملازمین کے لئے مکمل طور پر فری اور بلاتفریق کروا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر حسن چیمہ نے بھی سی ڈی اے کی کاوششوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں اپنے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کی تعلیم و تربیت ہی ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے ترقی کی منازل کو حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

چیئرمین سی ڈی اے اور ڈائریکٹر ٹریننگ اکیڈمی نے وقت کی مناسبت اور مستقبل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بہترین کورسز تشکیل دیئے ہیں جو تمام اداروں کی ضرورت ہیں جن سے استفادہ کر کے افسران اچھی سے اچھی کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کورس کے شرکاء مزید بہتر طریقے سے اپنے کام سرانجام دے سکیں گے۔ اس کورس کا مقصد سی ڈی اے کے ملازمین، افسران اور طلباء و طالبات کی ذہنی و جسمانی استعدادِ کار کو بڑھانا ہے۔

اس کورس کے معاون و انسٹرکٹر منصور حسین نے کورس کی اہمیت اور اس اہم پہلووٴں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے شرکاء کے رویہ، ان کی کام کی صلاحیتوں اورذہنی تناؤ میں واضح تبدیلی آئے گی۔ ٹریننگ اکیڈمی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ امان نے کہا کہ سی ڈی اے اکیڈمی دوبارہ فعال ہونے کے بعد 20 کورسز 4 لیکچر اور 2سیمینار کروا چکی ہے جس میں ایک انٹرنیشنل سیمینار بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکیڈمی ٹیچرز ٹریننگ اور کمیونٹی ٹریننگ پروگرام بھی آئندہ ہفتے سے شروع کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں