ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن اور کشمیرملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان

منگل 18 اگست 2015 22:06

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن اور کشمیرملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو محکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان جبکہ اس دوران ملک کے بالائی علاقوں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کم شدت اوروقفوں کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم لاہور، گوجرانوالہ ڈویڑن اورکشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش لاہور میں37 ، جبکہ مظفر آباد17، گجرات،گڑھی دوپٹہ 4 اور قصور میں 1ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں44 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ دالبندین 43 ،سکھر، سبی، چلاس، روہڑی، بھکر اور رحیم یار خان میں 41 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں