حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈے پرمبنی خبروں کا توڑ کیا جائے‘وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مشیر اقتصادی امور کو ہدایت

منگل 18 اگست 2015 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مشیر برائے اقتصادی امور سید اعجاز واسطی کو ہدایت کی ہے کہ ٹی وی چینلوں و اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی نگرانی کر کے حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا توڑ کیا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو وزارت خزانہ کے اکنامک ایڈوائزر ونگ کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی جبکہ وزار ت خزانہ کے اکنامک ایڈوائزر سید اعجاز علی واسطی نے وزیر خزانہ کو اپنے شعبے کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے اکنامک ایڈوائزر ونگ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ نئے اقتصادی رجحانات کو جانچنے کیلئے ملکی و غیر ملکی مارکیٹوں پر نظر رکھی جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹی وی چینلوں و اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی نگرانی کر کے حکومت مخالف منفی پروپیگنڈے کا توڑ کیا جائے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں