سیاستدانوں پر دہشت گردوں کے حملے ملکی سالمیت کے لئے انتہائی خطرناک ہیں

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی مذمت

منگل 18 اگست 2015 22:58

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں سابق صدر نے سیاستدانوں پر دہشت گردوں کی حملوں کو ملکی سالمیت کے لئے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد سیاستدانوں کو قوم کی رہنمائی کرنے سے روکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی عوام سے کہا ہے کہ وہ اپنے رہنماؤں کی حفاظت کے لئے اور دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے جدوجہد میں اہم کردار ادا کریں۔ سابق صدر پاکستان نے رشید گوڈیل کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں