پریذیڈنٹ ماسٹر انویٹیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کل اسلام آباد میں کھیلا جائے گا

بدھ 19 اگست 2015 14:01

پریذیڈنٹ ماسٹر انویٹیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کل اسلام آباد میں کھیلا جائے گا

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ ماسٹر انویٹیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کل جمعرات سے پاکستان سپورٹس بورڈاسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام کے مطابق ٹورنامنٹ میں عقیل خان، شہزاد خان، محمد عابد، یاسر خان، عابد علی اکبر، احمد چوہدری، اسد سید اور حمزہ ایکشن میں نظر آئیں گے اور تمام کھلاڑی سنگل لیگ کے مقابلے کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ ایونٹ 28 اگست تک جاری رہے گا۔ فیڈریشن نے ٹورنامنٹ جیتنے والے کھلاڑی کے لئے 75ہزارجبکہ رنرپ کھلاڑی کے لئے 50ہزار روپے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں