انٹرنیشنل لیول ٹو کبڈی کوچنگ کورس اسلام آباد میں شروع

بدھ 19 اگست 2015 15:02

انٹرنیشنل لیول ٹو کبڈی کوچنگ کورس اسلام آباد میں شروع

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل لیول ٹو کبڈی کوچنگ کورس پاکستان سپورٹس کمپلیکس ،اسلام آباد میں شروع ہوگیا، کورس کا افتتاح مشیر کھیل محمد سلیم چوہدری نے کیا، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سہولیات آغا امجد اللہ، ملک امیتاز، ممتاز ندیم بھی موجود تھے، کورس میں ملک بھر سے40 سے کوچز اور ریفریز شرکت کر رہے ہیں جن کا تعلق پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، ہاہر ایجوکیشن کمیشن، سوئی گیس، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، اسلام آباد، آزادجموں وکشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان سے ہے،شرکاء کو پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور، گل بادشاہ، محمد رمضان گھمن اور اخترعباس خواجہ لیکچرز دے رہے ہیں اورکورس کے دوران کوچز اور ریفریز کو کبڈی کے نئے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے، کورس کے دوران کبڈی فیڈریشن کے سابق سیکرٹری علی محمد خواجہ، کھلاڑی تجمل حسین باجوہ ، محمد امین جٹ اور پاکستان واپڈ ا کے چوہدری شاہد کے والد کی مغفرت کی لئے دعا کی گئی، کورس 23 اگست تک جاری رہے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں