بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کے لئے بنائی گئی پارکنگ میں نامناسب انتظامات

بدھ 19 اگست 2015 15:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کے لئے بنائی گئی پارکنگ میں نامناسب انتظامات اور انتظار گاہ میں گنجائش انتہائی کم ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ۔ مسافر لانج کے فرش پر بیٹھنے پر مجبور ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کے لئے انتہائی ناقص انتظامات کئے گئے ہیں ۔

ہوائی اڈے کے لئے بنائی گئی پارکنگ میں کاروں اور موٹر سائیکلوں کو پارک کرنے کے حوالے سے گنجائش انتہائی کم ہے جن کی وجہ سے ہر روز مسافروں اور انتظامیہ کے درمیان لڑائی جھگڑے رہے ہیں جبکہ کار پارکنگ کا فاصلہ بھی ایئرپورٹ لانچ سے کافی دور ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے علاوہ ایئرپورٹ میں مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کے لئے بنائی انتظار گاہ پر بھی گنجائش بہت کم ہے جس کی وجہ سے مسافر اور ان کو لینے والے رشتہ دار فرش پر بیٹھنے پر مجبور ہوتے ہیں جبکہ ایئرپورٹ پربجلی کے کم وولٹیج کے باعث کولنگ سسٹم بھی خراب ہے جس کی وجہ سے گرمی میں اضافہ ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

مسافروں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ معمالات کا نوٹس لیں اور ان کے مسائل حل کریں اور انتظامیہ کی غفلت پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں