مدینہ منورہ ، مسجد نبوی میں پاکستانی طلبا نے جنرل (ر) حمید گل کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی

بدھ 19 اگست 2015 15:54

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء ) مدینہ منورہ میں مسجد نبوی باب الھجرہ میں پاکستانی طلباء کی جانب سے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) حمید گل کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں جامعہ اسلامیہ میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، نماز جنازہ مولانا عبدالواحد عبداللہ صاحب ناظم اعلیٰ جمعیتِ اہل حدیث بلتستان نے پڑھائی ، اس موقع پر ڈاکٹر محمد علی جوہر صاحب مرکزی راہنما جمعیت اہل حدیث بلتستان اور مدیر مرکز اسلامی سکرد اور نوجوان طالب علم فردوس جمال بھی موجود تھے ، مشائخ اور طلبا نے جنرل حمید گل مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہمیشہ اسلام اور پاکستان کے دفاع کی بات کی،اپنے ملک کے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں تھے انہوں نے کہا وہ صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کا ایک عظیم سرمایہ تھا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں