فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی وزارت دفاع کے مختلف اداروں میں مختلف آسامیوں پر امیدواروں کی تقرری کی سفارش

بدھ 19 اگست 2015 16:08

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے وزارت دفاع کے مختلف اداروں میں مختلف آسامیوں پر امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی ہے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی طرف سے یہاں جاری اعلامئے کے مطابق سویلین میڈیکل پریکٹیشنرز (بی ایس 17) آرڈ ننس کور وزارت دفاع کی اسامیوں پر دو امیدواروں کی تقرری کی تجویز دی گئی ہے جن میں خیبر پختونخوا سے حافظ عادل بلال اور پنجاب (خواتین کے کوٹہ) سے صائمہ گلزار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کمیشن نے کینٹ/گیریژنز، وزارت دفاع کے فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز میں اسسٹنٹ پروفیسروں کی اسامیوں کے لئے چار امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی ہے جن میں پنجاب سے ندیم مجید، پنجاب سے صغیر حسین شاہ، کے پی کے سے قاضی صحیف الرحمان اور پنجاب سے عتیق الرحمان شامل ہیں۔ اسی طرح کیبنٹ سیکریٹریٹ (ایوی ایشن ڈویژن) کے تحت ایئر پورٹس سیکورٹی فورس میں اسسٹنٹ سیکورٹی آفیسرز/ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی اسامیوں پر دو امیدواروں کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے جن میں پنجاب سے ضمیر حسین اور پنجاب سے عابد حسین شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں