سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں کا اجلاس
بدھ 19 اگست 2015 16:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی حکومتی یقین دہانیوں کے چیئر مین سینیٹر آغا شہباز دورانی کی صدارت میں گذشتہ روز منعقد ہونیوالے اجلاس میں سی ایس ایس کا امتحان دینے والے امیدواروں کی عمر کی حد میں اضافے ، اسلام آباد کے سیکٹر آئی 16میں گیارہ سال سے گیس کی فراہمی کے زیر التوا معاملے پر بحث کی گئی کمیٹی کے اجلاس میں سینٹرز سلیم ضیاء ، اعظم سواتی ، اعظم خان موسیٰ خیل کے علاوہ وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب ، سیکرٹری اسیٹبلشمنٹ ڈویژن ندیم احسن افضل ، سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن راجہ حسن ،چیئر مین سی ڈی اے معروف افضل کے علاوہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی کی طرف سے سینیٹ آف پاکستان پر مشتمل کمیٹی کے آج کے اجلاس کی وجہ سے قائمہ کمیٹیوں اجلاس ملتوی کر دیے گئے تھے ۔(جاری ہے)
لیکن چیئر مین قائمہ کمیٹی حکومتی یقین دہانیوں سینیٹر آغا شہباز دورانی نے وزیر مملکت شیخ آفتاب اور اعلیٰ حکام کی پارلیمنٹ ہاوس آمد پر اجلاس منعقد کیا۔چیئر مین قائمہ کمیٹی نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی 16میں محکمہ سوئی گیس کی طرف سے سی ڈی اے کو پندرہ جولائی 2015تک ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے کی یقین دہانی کے باوجود آج کے اجلاس میں سی ڈی اے کو 14ملین کا اضافی ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے پر محکمہ سوئی گیس کے افسران کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے پچھلے اجلاس میں اضافی ڈیمانڈ نوٹس سے کیوں آگاہ نہیں کیا گیا اور سختی سے ہدایت دی کہ محکمہ سوئی گیس سی ڈی اے کو بھجوائے گئے چیک رسیدیں اور خطوط کی کاپیاں کل تک کمیٹی کو فراہم کریں ۔
کمیٹی نے محکمہ سوئی گیس اور سی ڈی اے کو سیکٹر آئی 16میں 15دنوں کے اندر گیس فراہمی کے معاملے کو حل کرنے کی ہدایت دے دی ۔چیئر مین کمیٹی نے سوئی گیس کے افسران سے سی ڈی اے کو لکھ گئے خطوط اور ٹی سی ایس کے ذریعے بجھوائے گئے چیک کی رسید کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت دی تو سوئی گیس افسران کے پاس ریکارڈ موجود نہ تھا۔چیئر مین سی ڈی اے معروف افضل نے آگاہ کیا کہ محکمہ گیس نے اب اضافی ڈیمانڈ نوٹس کے لئے کہا ہے سی ڈی اے کے بجٹ کی منظوری کے بعد بقایا رقم جلد جمع کرا دی جائیگی۔سی ایس ایس کے امیدواروں کی عمر کی حد میں اضافے کے حوالے سے چیئر مین کمیٹی سینیٹر آغا شہباز دورانی نے کہا کہ میرے اور چیئر مین سینیٹ ، قائد ایوان سینیٹ ، وزیر مملکت پارلیمانی امو ر کے مشترکہ اجلاس میں کئے گئے فیصلے سے متعلقہ اداروں کو تفصیلات سے تحریری طور پر آگاہ کیا جائیگا۔ ایڈیشنل سیکریٹری پانی و بجلی عمر رسول نے کہا کہ سیکٹر میں بجلی کنکشن کیلئے دی گئی 53درخواستو ں پر کنکشن دے دیئے گئے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت