سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کی اگاہی کے لئے جمع پونجی کے نام سے ویب پورٹل قائم

بدھ 19 اگست 2015 18:35

سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کی اگاہی کے لئے جمع پونجی کے نام سے ویب پورٹل قائم

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری سے متعلق اگاہی کے لئے ویپ پورٹل کا اغاز کر دیا ہے ۔جمع پونجی کے نام سے بنائے جانے والے ویب پورٹل میں عوام کے لئے سرمایہ کاری سے متعلق اہم معلومات شامل کی گئی ہیں۔ایس ای سی پی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق پروگرام کا مقصد مختلف مالیاتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد، طلبہ ، سٹاک مارکیٹ سے منسلک افراد، پروفشنلز اور غیر بینکاری مالیاتی سیکٹر سے منسلک افراد میں قوائد و ضوابط سے متعلق آگہی پیدا کرنا ہے اس ویب سائٹ پر سرمایہ کاری سے متعلق اہم معلومات دستیاب ہیں سرمایہ کاری سے متعلق معلوماتی پیغامات کو عام کرنے اور ممکنہ سرمایہ کاروں کے پہنچانے کے لئے کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام لسٹڈکمپنیوں کو پابند بنایا جائے گا کہ وہ اپنی سالانہ رپورٹ میں ایس ای سی پی کے انوسٹر ایجوکیشن کے پروگرام ’جمع پونجی ‘ کے حوالے سے پیغامات شامل کریں۔

(جاری ہے)

اسی طرح تمام کمپنیاں جو کہ سٹاک مارکیٹ میں لسٹ ہونا چاہتی ہیں، کے لئے لازمی قرار دیا جائے گا کہ وہ سرمایہ کاروں کے لئے شائع کئے جانے والے اپنے پراس پیکٹس میں’ جمع پونچی ‘ کے پیغامات شامل کریں۔ اس سے پہلے تمام پیبلک کمپنیوں اور لائسنس یافتہ کمپنیوں کو بھی ہدایت دی جا چکی ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ کے ہوم پیج پر ’جمع پونجی‘ کا لنک فراہم کریں تا کہ سرمایہ کار اس ویب پورٹل پر جا کرمفید معلومات حاصل کر سکیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں