وزیر اعظم کا رشید گوڈیل کیبیٹے کو فون،والد کی خیریت دریافت اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی

بدھ 19 اگست 2015 18:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء)وزیر اعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کے بیٹے نوفل گوڈیل کو ٹیلی فون کیا ہے اور والد کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی،ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعظم نواز شریف نے رشیدگوڈیل کے بیٹے نوفل گوڈیل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان کے والد پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،وزیر اعظم نے نوفل گوڈیل سے ان کے والد رشید گوڈیل کی خریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی ،وزیر اعظم نے کہا کہ رشید گوڈیل کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایت کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں