آزاد کشمیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا محکمہ وائلڈ لائف و فشریز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

آڈٹ اعتراضات کی روشنی میں 14لاکھ 13ہزار روپے کی ریکیوری کیلئے ایک ماہ کی مہلت دے دی گئی

بدھ 19 اگست 2015 19:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) آزاد کشمیر پبلک اکاؤونٹس کمیٹی نے محکمہ وائلڈ لائف و فشریز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے آڈٹ اعتراضات کی روشنی میں 14لاکھ 13ہزار روپے کی ریکیوری کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن شمشاد عزیز کی زیرصدارت ہوا۔

اجلاس میں ممبران کمیٹی چوہدری محمد اسماعیل، سردار میراکبر خان سمیت محکمہ جات کے حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے محکمہ وائلڈ لائف و فشریز کے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور محکمہ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور محکمہ کو کمیٹی کی ہدایات اور آڈٹ اعتراضات کی روشنی میں 14لاکھ 13روپے ریکوری کرنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی ۔ کمیٹی نے کہا کہ ذمہ داران ریکوری کر کے رپورٹ کریں، کمیٹی نے واضح کیا کہ محکمہ کے ذمہ داران قائم کردہ پارکس کے معائنہ کے لئے تیار رہیں۔ کمیٹی کسی وقت بھی کارکردگی موقع پر دیکھے گی، اسمبلی کے فورم سے جن مقاصد منصوبہ جات کیلئے بجٹ مہیا ہوتا ہے ان کی تکمیل بروقت اور معیاری ہونی چاہیے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں