بھارتی ہائی کمیشنر کی دفتر خارجہ طلبی، لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

muhammad ali محمد علی بدھ 19 اگست 2015 19:22

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 اگست 2015 ء) بھارتی ہائی کمیشنر کی دفتر خارجہ طلبی ہوئی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ہائی کمیشنر سےلائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔بھارتی ہائی کمیشنر کو بتایا گیا کہ لائن آف کنٹرول کے ہرپال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے باعث 1 شخص جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی ہائی کمیشنر سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر اپنی اشتعال انگیزی کو فوری بند کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں