دیو سائی میلا 28‘ 29 ‘ 30 اگست کو گلگت بلتستان میں منعقد ہوگا، تیاریاں مکمل

میلے کا انعقاد گلگت بلتستان حکومت اور پاک فوج کے اشتراک سے کیا جاررہاہے، میلے میں جانے کیلئے ہوائی راستوں کے علاوہ زمینی راستے بھی موجود ہیں ، خطیر رقم مختص کی گئی ہے،سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان محمد جانزیب اعوان کی پریس کانفرنس

بدھ 19 اگست 2015 22:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) دیو سائی میلا 28‘ 29 ‘ 30 اگست کو منعقد ہوگا۔ اس کا مقصد گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینا اور بین لاقوامی سیاحوں کی دلچسپی کا سامان کرنا ہے۔ میلے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ میلے کا انعقاد گلگت بلتستان حکومت اور پاک فوج کے اشتراک سے کیا جاررہاہے کسی قسم کا سکیورٹی مسئلہ درپیش نہیں ہے، میلے میں شرکت کیلئے جانے کیلئے ہوائی راستوں کے علاوہ زمینی راستے بھی موجود ہیں میلے کے انعقاد کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان محمد جانزیب اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا پہلی بار دیوسائی فیسٹیول کو بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ‘ صوبائی حکومت خطے کی سیاحت و ثقافت کو مکل بھر سمیت پوری دنیا میں اجاگر کرنے اور مقامی و غیر مقامی سیاحوں کو گلگت بلتستان کی حسین وادیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

دیوسائی میدان اپنے حسن ار خوبصورتی کے لحاظ سے ایک منفرد مقام رکھتا ہے ۔ سطح سمندری سے 1414 میٹر اونچی اور 13497 فٹ بلندی پر واقع یہ حسین میدان دیوسائی جو سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کراتا ہے اور سیاح اس وادی کا حسن دیکھنے کیلئے منتظر رہتے ہیں۔ گلگت بلتستان حکومت نیدیوسائی فیسٹیول کو کامیاب بنانے اور بہتری انداز میں انعقاد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جو کہ تاریخ میں پہلی دفعہ ہورہا ہے۔ صوبائی حکومت فیستیول کے دوران اوپن ائیر سینما‘ جیپ ریس ‘ میوزیکل نائٹ‘ دیسی کشتی رانی‘ بادشاہوں کا کھیل پولو‘ رسہ کشی سمیت دیگر علاقائی و قومی کھیلوں کا بھی انعقاد کرے گی۔ میوزیکل نائٹ میں مقامی و قومی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ صوبائی حکومت کے مطابق ایسے فیسٹیول کے انعقاد سے خطے کی سیاحت و ثقافت پوری دنیا میں متعارف ہوگا اور یہ دونوں شعبے مزید فروغ پائیں گے۔ واضح رہے کہ فیسٹیول میں ملک بھر سے اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی۔ دوسری جانب صوبائی حکومت کی وکشش ہے کہ اس فیسٹیول کو مثالی بنایا جائے تاکہ آئندہ سالوں میں یہ میلہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں