جاپان سے برآمدی ٹیرف میں کمی پر جلد مذاکرات کئے جائیں گے،انجینئر خرم دستگیر خان

پاک جاپان بزنس فورم کے نومبر میں منعقد ہونیوالے اجلاس میں جاپان کے ساتھ ترجیحی تجارت کے لئے تجاویز پیش کی جائیں گی پاکستانی ٹیکسٹائل اور لیدر کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی جاپانی منڈیوں میں رسائی کیلئے جلد ہی جامع مذاکرات کئے جائیں گے، وزیر تجارت

بدھ 19 اگست 2015 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر تجارت انجنیئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ جاپان سے برآمدی ٹیرف میں کمی پر جلد مذاکرات کئے جائیں گے،پاک جاپان بزنس فورم کے نومبر میں منعقد ہونے والے اجلاس میں جاپان کے ساتھ ترجیحی تجارت کے لئے تجاویز پیش کی جائیں گی ، پاکستانی ٹیکسٹائل اور لیدر کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی جاپانی منڈیوں میں رسائی کیلئے جلد ہی جامع مذاکرات کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے پاک جاپا ن بزنس فورم کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا ۔ملاقات میں بتایا گیا کہ 11اور12نومبر کو پاکستان اور جاپان کے بزنسمینوں اور حکومتی نمائندوں کے مابین باہمی تجارت کے فروغ کیلئے براہ راست مذاکرات کئے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل اور لیدر مصنوعات کی جاپان میں بہت مانگ ہے لیکن جاپان کے خطے کے دوسرے ممالک سے تجارتی معاہدات کی بدولت پاکستانی مصنوعات کی جاپانی منڈیوں میں رسائی مشکل ثابت ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

جاپان سے پاکستانی مصنوعات کیلئے ان ممالک کے برابر ٹیرف کے حصول کیلئے مذاکرات کئے جائیں گے۔ پاکستان جاپان سے اربوں ڈالرز کی ہائی ٹیک مشینری انتہائی کم ٹیرف پر درآمد کرتا ہے جبکہ پاکستانی برآمدکنندگان کو متوازی سہولیات حاصل نہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں