پاکستان کبڈی ریفریز ایسوسی ایشن کے انتخابات ،اختر عباس خواجہ صدر منتخب

جمعرات 20 اگست 2015 11:32

پاکستان کبڈی ریفریز ایسوسی ایشن کے انتخابات ،اختر عباس خواجہ صدر منتخب

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء)اختر عباس خواجہ اور بادشاہ گل کو متفقہ طور پر پاکستان کبڈی ریفریز ایسوسی ایشن کے بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے،گزشتہ روزپاکستان کبڈی ریفریز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے میڈیا سنٹر میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے 50 ریفریز نے شرکت کی ،الیکشن کنوینئر چوہدری محمد رمضان گھمن کے مطابق پاکستان کبڈی ریفریز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل نے اختر عباس خواجہ اور بادشاہ گل کو متفقہ طور پر پاکستان کبڈی ریفریز ایسوسی ایشن کا بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں