اسلام آباد : مسلم لیگ ق نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی تعاون ختم کر دیا، ہمارے راستے جدا جدا ہو گئے، پرویز الہی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اگست 2015 12:42

اسلام آباد : مسلم لیگ ق نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی تعاون ختم کر دیا، ہمارے راستے جدا جدا ہو گئے، پرویز الہی

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اگست 2015 ء) : مسلم لیگ ق نے پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی تعاون کا خاتمہ کر دیا. تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سر براہ چودھری پرویز الیٰہی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اپوزیشن جماعتوں کو توڑ کر ایک لوٹا ساز فیکٹری بن گئی ہے . تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کو پی ٹی آئی میں شمولیت کے لیے رابطہ کیا.

(جاری ہے)

لہٰذا ق لیگ اب پی ٹی آئی کی کسی بھی تقریب یا احتجاج میں شامل نہیں ہو گی.

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اب دونوں جماعتوں کے رستے جُدا جُدا ہو چکے ہیں تاہم پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں کو واپس لانے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے. واضح رہے کہ دھرنوں کے دوران دونوں جماعتوں میں کافی قربت آ گئی تھی تاہم اب دونوں جماعتوں کے راستے جُدا ہو گئے ہیں جس کا باقاعدہ اعلان ق لیگ کے سربراہ چودھری پرویز الٰہی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں