سابق صدرآصف زرداری کیخلاف ایس جی ایس کوٹیکنا ریفرنسزکی سماعت بغیرکسی کارروائی کے دوستمبرتک ملتوی

جمعرات 20 اگست 2015 13:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) سابق صدرآصف زرداری کیخلاف ایس جی ایس کوٹیکنا ریفرنسزکی سماعت بغیرکسی کارروائی کے دوستمبرتک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف ایس جی ایس کوٹیکنا ریفرنسزکی سماعت کی۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک ذاتی مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے فاروق ایچ نائیک کی عدم حاضری کے باعث سماعت دو ستمبرتک ملتوی کردی اورنیب پراسیکیوٹرکو آئندہ سماعت پردلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں