پاکستان کا کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر وفد کو بلانے کی شرط پر میزبانی سے دستبرداری کا اعلان
جمعرات 20 اگست 2015 15:37
اسلام آباد ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) ) پاکستان نے کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کے وفد کو بلانے کی شرط پر کانفرنس کی میزبانی سے دستبرداری کا اعلان کردیا‘ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ پر واضح کردیا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے ‘ کشمیر کے معاملے پر کسی لچک کا مظاہرہ نہیں کریں گے‘ پارلیمانی ایسوسی ایشن پر واضح کردیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو کانفرنس میں مدعو کرنے پر اہم اس کانفرنس کی میزبانی نہیں کریں گے‘ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے پاکستان مسئلہ کشمیر کا معاملہ دولت مشترکہ کے ہر فورم پر اٹھائے گا۔
وہ جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن کی پاکستان میں ہونے والی کانفرنس کیلئے ہم نے 177 ممالک کو دعوت نامے بھیجے تھے جن میں 121ممالک کے 465 وفود نے کانفرنس میں شرکت کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن سیکرٹری نے مجھے فوج کیا اور مقبوضہ کشمیر کے وفد کو دعوت دینے کا کہا اور میں نے ان پر واضح کردیا کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جس پر اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی ہیں اس لئے ہم انکو مدعو نہیں کرسکتے۔
ایاز صادق نے کہا کہ اس حوالے سے بنگلہ دیش کی سپیکر نے بھی مجھے فون کیا مگر میں نے انہیں بھی اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ہم نے اپنا موقف پیش کیا مگر اجلاس کے اختتام تک ہمیں مقبوضہ کشمیر کو مدعو کرنے پر زور دیا جاتا رہا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پرنٹ میڈیا خبروں اور معلومات کا اہم ذریعہ ہے، پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات ..
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سوشل میڈیا ..
اسلام امن اور ہم آہنگی کا مذہب ہے جو ہمدردی، رواداری اور بقائے باہمی پر زور دیتا ہے،چوہدری سالک حسین
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر ..
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور ..
آٹو سیکٹر کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ..
مئی ہماری تاریخ کا سیاہ باب ،مجرموں کو سزا دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ،وزیراعظم آزاد کشمیر
عالمی بینک کامعیشت کے استحکام اورجامع وپائیدارنموکے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کے عزم کااعادہ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے روبینہ خالد کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری ..
اے این پی کا اوور سیز باشندوں کےلئے خارجہ امور کمیٹی کا اعلان
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے پُر تشدد واقعات کی مذمت
ایچ ای سی کی طرف سے پشاور میں پری سروس فیکلٹی ٹریننگ پروگرام کا آغاز
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی