پی اے آر سی اور جی سی ڈبلیو یو کے درمیان یادداشتی معاہدے پر دستخط

جمعرات 20 اگست 2015 15:40

اسلام آباد((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء)) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ برائے طالبات )جی سی ڈبلیو یو) نے سائنس اور تعلیم کی ترقی کے لئے ایک یادداشتی معاندے پر دستخط کئے جس کے تحت دونوں ادارے ملک میں سائنسی تحقیق اور ترقی کے لئے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ یادداشتی معاہدے پر سیکرٹری پی اے آر سی ڈاکٹر منیر احمد ا ور وائس چانسلر جی سی ڈبلیو یو ، ڈاکٹر فرحت سلیمی نے نے اپنے اداریوں کی نمائندگی کرتے ہوئے دستخط کیے۔

اس موقع پر چئیرمین پی اے آر سی ، ڈاکٹر افتخار احمد ، رجسٹرار PIASA ، ڈاکٹر احسان اختر، پی اے آر سی کے ڈائریکٹرز ،سردار غلام مصطفی، آصف مسعود، ڈاکٹر فلک ناز اور ڈاکٹر خالد فاروق موجود تھے۔

(جاری ہے)

معاہدے کی رو سے دونوں ادارے قومی مفاد کی خاطر تجربات، ہنر ، تعلیم و سائنس کے شعبے میں ترقی کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔دونوں ادارے باہمی اشتراک سے ایم ایس اور پی ایچ ڈی سکالر،طلباء کو سپروائز کریں گے اور تجربات اور تحقیق پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ کام کریں گے۔

اسکے علاوہ مزید آگاہی کے لیے کانفرنسز، سیمینارز، سمپوزئیم اور ورکشاپ بھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر منعقد کیے جائیں گے۔ دونوں اداروں کی ایک دوسرے کی لائبریری ، لیبارٹریز ، علم اور ڈیٹا تک رسائی ہو گی اور اسکے علاوہ سائنسی معلومات ، تحقیقی مواد اور انٹرنشپ کا بھی تبادلہ کیا جائے گا۔ معاہدے کے مطابق جی سی ڈبلیو یو کے انٹرنیز کو انکے پراجیکٹس کے لیے پی اے آر سی کی لیبارٹریز میں سہولیات مہیا کی جائیں گی جبکہ یونیورسٹی پی اے آر سی کے سائنسدانوں کو سیالکوٹ میں تحقیقی کام کرنے میں مدد دے گی۔ دونوں ادارے تجرباتی مواد کو دوسرے لوگوں تک پہنچانے کے لئے ان کو ایک دوسرے کے تعاون سے ملکی اور غیر ملکی سطح پر شائع کرنے کے لئے تعاون کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں