5سالہ ثانیہ سیدین نے کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پرفیشنل کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

جمعرات 20 اگست 2015 15:40

5سالہ ثانیہ سیدین نے کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پرفیشنل کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

اسلام آباد((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) ) اسلام آباد کی رہائشی 5سالہ ثانیہ سیدین نے کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کاورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ، ننھی پری ثانیہ سعید کے تین بہن بھائی بھی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنلز کا ورلڈ ریکارڈاپنے نام کر چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کا ایک گھرانہ ایسا بھی ہے جس میں ایک ، دو یا تین نہیں بلکہ 4بہن بھائیوں نے کم عمر مائیکروسرٹیفائیڈ پروفیشنل کاورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں ۔

ننبھی پری ثانیہ سیدین نے حال ہی میں ذہانت کے میدان میں اپنے بڑے بہن بھائیوں کو اس وقت پیچھے چھوڑ دیا جبکہ اس نے صرف 5سال کی عمر میں کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کاورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ ثانیہ سیدین کے والدین نے کہا کہ ہماری خواہش ہے ہمارے بچے کمپیوٹر کے میدان میں مزید آگے جائیں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں