بھارت کی ہٹ دھرمی ؛پاکستان نے دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس کی میزبانی کرنے سے انکار کر دیا
کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے ، پاکستان کشمیر کاز کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا ، اس لئے کسی بھی صورت مقبوضہ کشمیرکے پارلیمانی وفد کو دولت مشترکہ کانفرنس میں مدعو نہیں کر سکتے؛سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
جمعرات 20 اگست 2015 18:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) پاکستان نے بھارتی ہٹ دھرمی اور اس کے غیر آئینی مطالبے کے باعث دولت مشترکہ کیپارلیمانی کانفرنس کی میزبانی کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باضابطہ طور پر اعلان کیا ۔ دولت مشترکہ کانفرنس 30 ستمبر سے 8 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہونا تھی انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن پر واضح کر دیا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے پاکستان کشمیر کاز کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا اس لئے کسی بھی صورت میں مقبوضہ کشمیر کے سپیکر سمیت پارلیمانی وفد کو دولت مشترکہ کانفرنس میں مدعو نہیں کر سکتے ۔
پاکستان نے سی پی اے کے ایگزیکٹو اور بنگلہ دیش کے سپیکرز نے فون کر کے مقبوضہ کشمیر کے سپیکر کو مدعو کرنے کا کہا ۔(جاری ہے)
مگر ہم نے ان پر واضح کر دیا کہ یہ مملکت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ کی کانفرنس میں 188 سپیکرز اور وفود نے شرکت کرنا تھی ۔ 2007 میں مقبوضہ کشمیر کے سپیکر کو سابق صدر پرویز مشرف نے پاکستان کے دورے پر بلایا تھا مگر اب جمہوری حکومت ایسا نہیں کر سکتی ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان 31 اگست یا یکم ستمبر کو نیویارک ہونے والی کانفرنس میں کشمیر کے مسئلہ کو اٹھائے سی پی کے ممالک کو مسئلہ کشمیر کے اوپر تفصیلی خط بھی لکھے گا ۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے یہ مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ دولت مشترکہ کے ہونے والے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی کے سپیکر کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے تاہم پاکستان کا موقف ہے کہ کشمیر ایک متنازعہ خطہ ہے اس لئے کشمیری سپیکر کو شرکت کی دعوت نہیں دی جا سکتیمتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اسلام آباد پولیس کا جی 13 میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر ..
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی فوری درآمد کا معاملہ ای سی سی میں پیش کیا جائے،وفاقی وزیر صنعت وپیداوار
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے مؤثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ..
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں