پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں کا حامل ملک ہے،صدرممنون
اقتصادی اور مالیاتی شعبہ میں پاکستان کی کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے، صدر کی بیلجیئم کے سبکدوش ہونیوالے سفیر پیٹر کلائیس سے گفتگو
جمعرات 20 اگست 2015 20:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں کا حامل ملک ہے اور امید ہے کہ بیلجیئم کی کمپنیاں مختلف اقتصادی شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی، اقتصادی اور مالیاتی شعبہ میں پاکستان کی کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات بیلجیئم کے سبکدوش ہونے والے سفیر پیٹر کلائیس سے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کرتے ہوئے کہی۔
صدر نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو گہرا کرنے کے لئے عوامی سطح پر وسیع تر روابط اور پارلیمانی ثقافتی اور کاروباری وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تعلیمی شعبہ میں بیلجیئم سے استفادہ کا خواہاں ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے مابین زیادہ اشتراک کار تجویز کیا۔ صدر ممنون حسین نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے پیٹر کلائیس کی خدمات کو سراہتے ہوئے اور ان کی آئندہ زندگی اور ذمہ داریوں کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پیٹر کلائیس نے پاکستان میں سفیر کی حیثیت سے قیام کے دوران پاکستان کی حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی معاونت پر صدر کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
میرے لیے وزارتیں نہیں تعلقات اہم ہیں،وزیراعظم شہباز شریف سے 25 سالہ پرانا تعلق ہے اور وہ بڑے بھائی ..
امان اللہ خان مرحوم کی آٹھویں برسی کے موقع پرکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان کے زیر ..
پاکستان کو جدید ٹیکسیشن فریم ورک کی طرف لے جانے کے لیے نجی شعبے اور تمام متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ تعاون ..
ورلڈ بنک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس آرتورو ہریرا کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ..
کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے امن، استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، سینیٹر عرفان الحق صدیقی
پولیس سہولت مرکز 24 گھنٹے کھلا رہے گا ،اسلام آباد کے تمام تھانوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا وفاقی ..
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں آئین کی خلاف ورزی کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ملتوی
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست؛ بلاوجہ کی تبدیلیاں ’’نام نہاد تجربہ‘‘قرار
2009 کی فاتح ٹیم 27 اپریل کو ہیوسٹن میں مقامی فرنچائز نائٹ رائیڈرز یونائیٹڈ سے نمائشی میچ کھیلے گی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا