عید قربان، سی ڈی اے کے زیر اہتمام سالانہ منڈی مویشیاں کا انعقاد آئندہ ماہ کے وسط میں آئی الیون میں ہو گا

منڈی کا انتظام و انصرام سی ڈی اے خود سنبھالے گی کسی پرائیویٹ کنٹریکٹر کو کام نہیں دیا جائے گا ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے کیپٹن(ر) شہباز طاہرکی خصوصی گفتگو

جمعرات 20 اگست 2015 20:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) کے زیر اہتمام عید قربان پر لگنے والی سالانہ منڈی مویشیاں کا انعقاد اگلے ماہ کے وسط میں سیکٹر آئی الیون میں ہو گا ۔ ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق منڈی کا انتظام و انصرام سی ڈی اے خود سنبھالے گی کسی پرائیویٹ کنٹریکٹر کو کام نہیں دیا جائے گا ۔ ڈائریکٹر ڈی ایم اے کیپٹن(ر) شہباز طاہرکی آن لائن سے خصوصی گفتگو ، تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں جڑواں شہروں کے شہریوں کی سہولت کے لئے عید قربان کے موقع پر اسلام آباد میں لگائی جانے والی منڈی مویشیاں اس سال بھی حسب روایت آئی الیون میں ہی منڈی کا انعقاد کیا جائے گا ڈسٹرکٹ میونسپل ایڈمنسٹریشن ( ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر کیپٹن(ر) شہباز طاہر نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے احکامات دیئے گئے تھے کہ منڈی مویشیاں کا انعقاد سی ڈی اے خود کرے اور کسی پرائیویٹ ٹھیکیدار کے ذریعے منڈی کا انعقاد نہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

شہباز طاہر نے مزید آن لائن کو بتایا کہ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ہی اس سال منڈی مویشیاں کا انعقاد خود سی ڈی اے ہی کرے گا اور آئی الیون کے ہی مقام پر منڈی کا انعقاد کیا جائے گا ۔ آن لائن کو ڈی ایم اے نے ذرائع نے بتایا کہ اگلے ماہ کے وسط تک مذکورہ منڈی کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں