اسلام آباد : قانون کی خلاف ورزی، مقامی عدالت نے ڈی جے بٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اگست 2015 11:00

اسلام آباد : قانون کی خلاف ورزی، مقامی عدالت نے ڈی جے بٹ کے  وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اگست 2015 ء) :مقامی عدالت نے قانون کی خلاف ورزی پر ڈی جے بٹ کے وارنٹ گرفتاری جا ری کر دئے ہیں،. تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت نے وارنٹ جای کرتے ہوئے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ڈی جے بٹ کو گرفتار کر کےپیش کیا جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گذشتہ برس تحریک انصاف کے دھرنے میں ایمپلی فائر ایکٹ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرڈی جے بٹ کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر ڈی جے بٹ کو عدالت نے کئی بار طلب بھی کیا۔ڈی جے بٹ کی عدم حاضری پر مقامی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا.

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں