دفعہ 144 اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی، ڈی جے بٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جمعہ 21 اگست 2015 11:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) مقامی عدالت نے دھرنے کے دوران دفعہ 144 اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کے کیس میں پیش نہ ہونے پر ڈی جے بٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے‘ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کو ڈی جے بٹ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو علاقہ مجسٹریٹ وقاص رشید نے دھرنے کے دوران دفعہ 144اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے ڈی جے بٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کو ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ ڈی جے بٹ کے وارنٹ گرفتاری مسلسل غیر حاضری پر جاری کئے گئے۔ ملزم پر دھرنے کے دوران ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں