اسرار احمد ایشیئن جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کل ایران روانہ ہوں گے

جمعہ 21 اگست 2015 14:33

اسرار احمد ایشیئن جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کل ایران روانہ ہوں گے

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء)قومی کھلاڑی اسرار احمد ایشیئن جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کل ہفتہ کو ایران روانہ ہوں گے جس کے لئے انہں ویزہ جاری کردیا ۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق ایشیئن جونیئر سکوائش چیمپئن شپ 23 اگست سے 27 اگست تک تہران میں کھیلی جائے گی جس میں شرکت کیلئے اسرار احمد کل (22 اگست کو) ایران روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے ٹرائل میں سے دو کھلاڑیوں عاصم خان اور اسرار احمد کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا اور کوچز نے انہیں اسلام آباد میں بھرپور تربیت بھی فراہم کی۔ عاصم خان کو فٹنس کی بنیاد پر ایونٹ میں نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیئن جونیئر شکوائش چیمپئن شپ میں 20 ممالک کے 32 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ میگا ایونٹ کی تیاری کیلئے اسرار احمد نے بھرپور تربیت حاصل کی ہے اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی کے ساتھ وطن لوٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرار احمد کامن ویلتھ یوتھ سکوائش ایونٹ جو کہ نیوزی لینڈ کے قریب سواما میں 4 سے 11 ستمبر تک کھیلی جائے گی میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں