پاکستان کے احسن رضا ایم سی سی امپائرنگ قوانین مرتب کرنیوالی کمیٹی میں شامل

جمعہ 21 اگست 2015 15:18

پاکستان کے احسن رضا ایم سی سی امپائرنگ قوانین مرتب کرنیوالی کمیٹی میں شامل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء ) پاکستان کے انٹرنیشنل امپائر احسن رضا کو ایم سی سی کی امپائرنگ قوانین مرتب کرنے والی کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔ کمیٹی 2017ء کے لئے امپائرنگ قوانین کی نئی کتاب کی اشاعت کے لئے تجاویز دے گی۔

(جاری ہے)

احسن رضا کا کہنا ہے کہ ایم سی سی کی قوانین مرتب کرنے والی کمیٹی کا حصہ بننا خوش آئند اور باعث فخر ہے ، پاکستان میں علیم ڈار اور دیگر امپائرز کی موجودگی میں ان کا انتخاب ذاتی خوشی کا باعث ہے ، انہیں یہ اعزاز پاکستان کی بدولت ہی ملا ہے اور ان کی خواہش ہو گی کہ امپائرنگ قوانین مرتب کرنے والی کمیٹی میں اچھے انداز میں کام کرکے ملک کا نام روشن کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ علیم ڈار اور اسد رؤف نے امپائرنگ کی دنیا میں صرف پاکستان ہی نہیں دنیائے کرکٹ کی خدمت کی ہے اور اب ان کی کوشش ہے کہ اپنے سینئرز کے مقرر کردہ اعلیٰ معیار کی روایت کو آگے لے کر چلیں اور پاکستان کا نام انصاف کے شعبے میں روشن کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں