اسلام آباد، محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، سانحہ اٹک میں ملوث 3دہشت گرد گرفتار

جمعہ 21 اگست 2015 15:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف ایٹ میں محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب اور رینجرز نے مدرسے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سانحہ اٹک میں ملوث 3دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع ایک مدرسے میں کارروائی کرتے ہوئے اٹک خود کش حملے میں ملوث تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں قاری امتیاز اورارشاد شامل ہیں جبکہ تیسرا شخص ان کے پاس مہمان تھا،کارروائی میں رینجرز اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں