مقامی سطح کے مسائل کو سائنس پر مبنی مقامی طریقوں سے حل کیا جا سکتا ہے

ملک میں یونیورسٹیوں کے ذریعے سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ پر توجہ مرکوز کی جانی چاہئے،ڈاکٹر جنید زیدی

جمعہ 21 اگست 2015 16:12

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ریکٹر ڈاکٹر جنید زیدی نے کہا ہے کہ مقامی سطح کے مسائل کو سائنس پر مبنی مقامی طریقوں سے حل کیا جا سکتا ہے۔ ملک میں یونیورسٹیوں کے ذریعے سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ پر توجہ مرکوز کی جانی چاہئے۔ وہ پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے زیر اہتمام ملک میں سائنس کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اکیڈمی آف سائنسز سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے تمام شراکت داروں کو ساتھ لے کر کوششیں کریں گے۔ پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے سیکریٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ کے شنواری نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کے مستقبل کی ضامن ہے۔ پاکستان اکیڈمی آف سائنسز نوجوان فیکلٹی ممبرز اور پوسٹ گریجوایٹ سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حامد سلیم، ڈاکٹر راحیل قمر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں