اسلام آباد : مذاکرات کی گیند بھارت کے ہاتھ میں ہے، بھارت چاہتا ہے کہ مذاکرات کے مہمانوں کی فہرست بھی ان کی مرضی سے بنائی جائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اگست 2015 16:31

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اگست 2015 ء) : وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کی گیند اب بھارت کے ہاتھ میں ہے، دیکھنا یہ ہے کہ بھارت کھیل کو جاری رکھتا ہے یا گیند اٹھا کر بھاگ جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا البتہ بھارت مذاکرات کو لے کر بہانے بنا رہا ہے، پاکستان نے مذاکرات کے لیے ہربار ایک قدم آگے بڑھایا ہے، اب دیکھنا ہے کہ بھارت بھاگ تو نہیں رہا، ان کا کہنا تھا کہ کشمیر مسئلے پر بھارت کا رویہ افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی حریت رہنماؤں سے ملاقات ایک روایت ہے۔ اور روایت سے ہٹنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ سر تاج عزیز کو حریت رہنماؤں سے نہ ملنے کا بھارتی مشورہ قبول نہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ اگر بھارت مذاکرات سے انکار کرے گا تو دنیا اس کو دیکھ رہی ہے۔ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ دہلی سر کار نے کشمیریوں کے حقوق سلب کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مہمان نوازی سے بھارت کو کیا خوف ہے سمجھ سے باہر ہے۔ ہر مسئلہ بات چیت سے حل کیا جاتا ہے، لہٰذا ہم تمام متنازع امور پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ لیکن ہمیں پابندیاں قبول نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں