سپریم کورٹ ،تجاوزات اور سکیورٹی کے نام پر رکاوٹیں سی ڈی اے سے پیش رفت رپورٹ اٹھائیس اگست تک طلب

جمعہ 21 اگست 2015 17:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے شہری علاقوں میں تجاوزات اور سکیورٹی کے نام پر رکاوٹوں کے مقدمے میں سی ڈی اے سے پیش رفت ۔ رپورٹ اٹھائیس اگست تک طلب کی ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جمعہ کو مقدمے کی سماعت کی درخواست گزار علی رضا پیش ہوئے عدالت نے بتایا کہ جسٹس دوست محمد کے گھر ایمرجنسی ہے اس لئے اس مقدمے کی سماعت اٹھائیس اگست کو کرینگے علی رضا نے عدالت کو بتایا کہ شہری علاقوں میں تاحال کمرشل سرگرمیاں جاری ہیں اورسی ڈی اے نے کوئی پالیسی بھی واضح نہیں کی ہے جس پر عدالت نے کہا کہ اس کو اگلی سماعت پر دیکھیں گے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں