اسلام آباد: حکومت متاثرین سیلاب کو گندم پر سبسڈی دے یا مفت آٹا فراہم کرے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا وزیر اعظم نواز شریف کو خط

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اگست 2015 17:04

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اگست 2015 ء) :اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم وزیر اعظم نواز شریف کو سیلاب متاثرین سے متعلق خط ارسال کیا. وزیر اعظم نواز شریف کو کو لکھے گئے خط میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے قرضے معاف کیے جائیں۔ 700 مکانات مکمل طور پراور 300 جزوی طور پرتباہ ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو خط لکھا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں مطالبہ کیا گیا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے قرضے معاف کیے جائیں۔ 700 مکانات مکمل طور پراور 300 جزوی طور پرتباہ ہوئے ہیں۔سیلاب سے متاثرین کے گھر تباہ ہوگئے، حکومت متاثرین کومفت اراضی فراہم کرے۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ سیلاب متاثرین ک ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن سے لیے گئے قرضے بھی معاف کیے جائیں۔ جبکہ چترال کے لوگوں کو یا تو گندم پر سبسڈی دی جائے یا پھر مفت آٹا تقسیم کیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں