پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ مذاکرات میں پہل کی ، بھارت مذاکرات نہ کرنے کا بہانہ بنا رہا ہے ، گیند اب بھارت کے ہاتھ میں ہے ، دیکھنا ہے کہ وہ اس سے کھیلتا ہے یا جیب میں لے کر بھاگ جاتاہے ، انسانی حقوق کے معاملے پر بھارتی حکومت کو سوچنا ہوگا ، بھارت اب اگر مذاکرات ملتوی کرے گا تو دنیا دیکھ رہی ہے،کراچی آپریشن ایم کیوایم کیخلاف نہیں ، ہم کراچی میں جرم اور سیاست کو علیحدہ علیحدہ کرکے دیکھتے ہیں ، ایم کیوایم اسمبلیوں میں واپس آئے ، مل بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکالیں گے ، دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی ، دہشتگردی کے حالیہ واقعات پانی کے بلبلے ہیں، ان کو بھی ختم کر دینگے

وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشیدکا علاقائی زبانوں کے فروغ سے متعلق تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

جمعہ 21 اگست 2015 18:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ایک قدم آگے جا کر مذاکرات کیلئے پہل کی ، بھارت ہمیشہ کی طرح مذاکرات نہ کرنے کا بہانہ بنا رہا ہے ، مذاکرات کی گیند اب بھارت کے ہاتھ میں ہے ، اب دیکھنا ہے کہ وہ اس سے کھیلتا ہے یا ہمیشہ کی طرح گیندجیب میں لے کر بھاگ جاتاہے ، بھارت چاہتا ہے کہ مہمانوں کی فہرست بھی اس کی مرضی سے بنائی جائے ، انسانی حقوق کے معاملے پر دہلی سرکار کو سوچنا ہوگا ، اب اگر بھارت مذاکرات ملتوی کرے تو دنیا دیکھ رہی ہے ، پاکستان بھارت سے ہر تنازعہ بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے،کراچی آپریشن ایم کیوایم کیخلاف نہیں ، ہم کراچی میں جرم اور سیاست کو علیحدہ علیحدہ کرکے دیکھتے ہیں ، ہم چاہتے ہیں ایم کیوایم اسمبلیوں میں واپس آئے ، ان کے ہم سے جو اختلافات ہیں بتائیں اور مل بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکالیں، پاک فوج نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے ، دہشتگردی کے حالیہ واقعات پانی کے بلبلے ہیں، ان کو بھی ختم کر دینگے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو یہاں علاقائی زبانوں کے فروغ سے متعلق بچوں کے سمر کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان نے کبھی بھی بھارت سے مذاکرات سے انکار نہیں کیا بلکہ ہمیشہ مذاکرات میں پہل کی ، پہلے بھی کئی دفعہ بھارت نے مذاکرات نہ کرنے کا بہانہ بنایا اور اس دفعہ پرھ وہ بہانے بنا رہے ہیں ۔

مذاکرات کی گیند اب بھارت کے ہاتھ میں اب دیکھنا ہے کہ وہ اس گیند سے کھیلتا ہے یا گیند لے کر بھاگتا ہے ، بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کی گیند کو کھیلنے کی بجائے جیب میں ڈالا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بھارت بلا جواز بہانہ بنا رہا ہے جس کی منطق نہیں ۔ بھارت چاہتا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستان کی سفارتخانے میں ہونیوالی تقریب سے شرکاء ان کی مرضی سے ہوں ، اور اس تقریب میں کشمیر سے کوئی رہنماء شریک نہ ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کو حق حاصل ہے کہ وہ کسی تقریب میں شرکت کرنا چاہتے تو اور کس میں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کو سوچنا چاہیے کہ ان کے انسانی حقوق جن پر پہلے بھی سوالات اٹھتے رہتے ہیں اس طرح کے اقدامات سے ان کے جذبات مجروح ہوں گے اور کشمیریوں کے موقف میں مزید تقویت ملے گی ۔ پرویز رشید نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی اور روس میں ہونیوالی پاک بھارت وزراء اعظم ملاقات میں بھی اسی بات پر اتفاق ہوا تھا کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی اصولوں پر سمجھوتا نہیں کرے گا ۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم کو کراچی آپریشن میں نشانہ نہیں بنایا جارہا ، کراچی آپریشن صرف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیا جارہا ہے ، گزشتہ روز ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپہ نہیں مارا گیا ، صرف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کیا گیا ، کراچی مین جرم اور سیاست کو ہم علیحدہ علیحدہ کرکے دیکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں نے ایم کیو ایم کو منتخب کیا ہے اور ہم ان کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں ۔ وزیراعظم نواز شریف ، اسحق ڈار ، اپوزیشن لیڈر نے اس سے استعفے واپس لینے کیلئے درخواست کی ہے تاہم چاہتے ہیں کہ وہ اسمبلیوں میں واپس آئیں اور جو ان کے ہم سے اختلافات ہیں ہمیں بتائیں اور مل بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکالیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر حملے کی وجہ سے استعفوں کا معاملہ کچھ آہستہ ہوا ، پرویز رشید نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی کی لہر میں وہ لوگ ملوث ہیں جو پاکستان کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتے ۔

پاک فوج کے دہشتگردی کے خلاف ضرب عضب آپریشن پر عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کیا ہے ۔ پاک فوج کے جوانوں اور افسروں نے ہماری زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے قربانیاں دی ہیں ، ایم کیو ایم کے لوگوں کی زندگیاں ہمیں اتنی ہی عزیز ہیں جتنی ہم سب کی ہیں ، ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہمارا فرض ہے اور اس کو بخوبی نبھائیں گے ۔ ایک سوال کے جوا میں انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات چھوٹے ہوئے پانی کے بلبلے ہیں ان کو بھی ختم کرکے دم لیں گے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں