سکیورٹی فورسز کا اسلام آباد اورراولپنڈی میں مشترکہ آپریشن ٗ شجاع خانزادہ پرحملے میں ملوث تین غیر ملکیوں سمیت چھ دہشتگرد گرفتار

جمعہ 21 اگست 2015 21:46

اسلام آباد/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد اورراولپنڈی میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے شہید شجاع خانزادہ پرحملے میں ملوث تین غیر ملکیوں سمیت چھ دہشتگرد گرفتارکرلئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حساس اداروں ،پولیس اوررینجرزنے روات کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کی، کارروائی میں وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ شہید پرحملے میں ملوث تین غیرملکی دہشتگردوں کوگرفتار کر لیا گیا ،ذرائع کے مطابق گرفتارہونیوالے دہشتگردوں میں حضرت قاسم اوردولت خان شامل ہیں جن کا تعلق افغانستان سے ہے،حساس ادار وں نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں ایک مدرسہ سے بھی تین شدت پسندوں قاری امداد ٗقاری ارشاد اورشوکت کو گرفتا ر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں