بھارتی وزارت خارجہ کے بیان سے افسوس ہوا : پاکستانی دفتر خارجہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اگست 2015 21:57

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اگست 2015 ء) پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو افسوسناک قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان سے افسوس ہوا ۔مذاکرات کیلئے شرط عائد کرنا افسوسناک ہے۔ پاکستان کی بھارت کے ساتھ مذاکرات کی بھرپور کوشش تھی۔

(جاری ہے)

مذاکرات میں کشمیری قیادت کو ماضی کی روایات کے مطابق ہی مدعو کیا گیا تھا۔ دونوں ممالک کے مابین موجود تناوَ کو کم کرنے کیلئے مذاکرات کی اشد ضرورت تھی تاہم بھارت کی جانب سے مذاکرات منسوخ کرنا افسوسناک ہے۔ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ بھارت نے مذاکرات سے راہ فرار اختیار کی ہے۔ دوسری مرتبہ بھارت کی جانب سے دونوں ممالک کے وزراء اعظم کے مابین ہونے والے فیصلے سے راہ فرار اختیار کی گئی ہے۔ بھارت مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرنے کیلئے بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں