پاکستان سپورٹس بورڈ ، باکسر عامر خان کے درمیان اکیڈیمی کے قیام کا معاہدہ طے پاگیا

ہفتہ 22 اگست 2015 10:51

پاکستان سپورٹس بورڈ ، باکسر عامر خان کے درمیان اکیڈیمی کے قیام کا معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22اگست۔2015ء) پاکستان سپورٹس بورڈ اور عامر خان کے درمیان باکسنگ اکیڈمی کے معاہدے کی یادداشت پر اسلام آباد میں دستخط کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا باکسنگ اکیڈمی میں وہ خود کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے ،انہیں امید ہے کہ یہ اکیڈمی ایک سال میں پاکستان کو میڈل دلائے گی ۔ اس موقع پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے پاکستان میں خود بھی کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں